17 مئی 2010 - 19:30

شہر دمام کے امام جمعہ نے کہا کہ عالم اسلام کے موجودہ دور میں وحدت اسلامی ایک اختیاری امر نہیں ہے بلکہ ایک صریح اور مسلمہ ضرورت ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کے علاقے الشرقیہ کے شہر الدمام کے امام جمعہ "حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نَمِر" نے وحدت اسلامی کو مسلمانوں کی انسانی قدر قرار دیتے ہوئے کہا: یہ مفہوم مسلم امہ کے لئے ایک قانون کے عنوان سے  پیش کیا جانا چاہئے۔ سعودی عرب کے اس نامی گرامی شیعہ عالم دین نے تقریب اور وحدت کے لئے پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: وحدت امت کے مخالفین، مسلمانوں کی تکفیر اور انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی تأئید پر مبنی فتووں کے ذریعے اپنی حقیقت عیاں کررہے ہیں۔ انھوں نے مسلمان مکاتب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کا ادراک کرنا چاہئے اور سب کے لئے پرامن زندگی گذارنے کا حق تسلیم کرلینا چاہئے۔سیدحسن نمر نے "اختلاف کے آداب" کو وحدت اسلامی کی شرط قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کہ وحدت اسلامی کا مفہوم تمام مسلمانوں کے درمیان باضابطہ طور پر رائج کیا جائے۔

.............../110